ممبئی،22؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی سطح سے ملے منفی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر آئی ٹی، انرجی، دھات،ٹیک ریلٹی،آٹو وغیرہ گروپوں میں ہوئی بھاری منافع وصولی سے شیئر بازار میں ہوئی دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کے سبب پیر کو سرمایہ کاروں کے 3.72 لاکھ کروڑ روپہ ڈوب گئے۔ سینسیکس آج 1145 پوائنٹ گرکر 50 ہزار پوائنٹ سے نیچے 49744 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای کا نفٹی 306 پوائنٹ گر کر 14675.70 پوائنٹ پر آگیا ۔
بی ایس ای کا سینسیکس 1145.44 پوائنٹ پھسل کر 49744.32 پوائنٹ پر اور این ایس ای کا نفٹی 306.05 پوائنٹ گرکر 14675.05 پوائنٹ پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ کم دیکھا گیا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 1.34 فیصد اترکر 19766.23 پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.01 فیصد گرکر 19661.89 پوائنٹ پر رہا۔ آج کی فروخت کی وجہ سے بی ایس ای کا بازار سرمایہ کاری 371889.82 کروڑ روپے گھٹ کر 20026498.14 کروڑ روپے پر آگیا۔